جاپان میں دارالحکومت ٹوکیو سمیت پانچ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

منگل 7 اپریل 2020 15:51

جاپان میں دارالحکومت ٹوکیو سمیت پانچ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) جاپان میں اگرچہ کیسز کی تعداد دیگر ممالکی نسبت کم ہے مگر وہاں حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو سمیت پانچ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جاپان میں اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ 85 جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز دیگر ممالک سے کم ہیں لیکن بڑھنے کے خدشے کے باعث احتیاطی طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اس دوران حکام کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اسکولز، عوامی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ پر پابندی عائد کرسکتے ہیں تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے مرکز چین میں صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں اور روزانہ کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :