بچوں سے جنسی زیادتی کا معاملہ،کیتھولک کارڈینل جارج پیل کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے، آسٹریلوی وزیر اعظم

منگل 7 اپریل 2020 15:51

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی طرف سے کارڈینل جارج پیل کوبچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب قرار دینے کے فیصلے کو ختم کر دینے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ اگر اس معاملے پر مزید بحث و مباحثہ ہوتا ہے تو اس سے بہت سے ایسے آسٹریلوی لوگوں کی دل آزاری ہو گی جن کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ آسٹریلوی کیتھولک کارڈینل جارج پیل پر الزام تھا کہ انہوں نے نوّے کی دہائی میں میلبورن کے کیتھیڈرل میں ایک کوائر کے ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ایک دوسرے بچے پر جنسی حملہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :