روس نے خلا میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا

منگل 7 اپریل 2020 16:09

روس نے خلا میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) روس نے خلا میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس امریکی اقدام سے خلاء کی تسخیر میں بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ شکنی ہوگی۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں کہا ہے کہ امریکیوں کو بیرونی خلاء میں موجود وسائل کی تجارتی بنیادوں پر دریافت، ان کے حصول اور استعمال کا حق ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں امریکی کانگریس 2015 ء میں ایک قانون کی منظوری بھی دے چکی ہے جس کے تحت امریکیوں کو چاند اور دیگر شہاب ثاقب پر جو کچھ بھی وہ دریافت کریں اس سے استفادہ کا حق دینے کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔روسی خلائی ادارے روس کوسموس کے نائب سربراہ سرگی سیولیوف نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی مختلف اقوام اپنے مفادات کے لئے خطوں پر قبضے کے فیصلے کر چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی طرح اس امریکی پالیسی کے نتائج بھی انتہائی بھیانک ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :