سعودی عرب دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات میں خود کفیل ہو گیا

منگل 7 اپریل 2020 16:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) سعودی عرب دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات میں خود کفیل ہو گیا۔سعودی عرب کی وزارت ماحولیات،آبی وسائل اور زراعت سے جاری بیان کے مطابق مملکت رواں سال میں دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات میں خود کفیل ہو گئی ہے جس کی وجہ گزشتہ سال زرعی اجناس اور مویشیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمیلانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مملکت میں دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کی یومیہ پیداوار 7.5 ملین ٹن پر آ چکی ہے جس سے خود کفالت100فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے اور ہم مقامی کھپت کا 109 فیصد پورا کرنے لگ گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں پولٹری کی پیداوار اس سال 9 لاکھ ٹن سالانہ پر آ چکی ہے جس سے مقامی کھپت کا 60 فیصد پورا ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :