سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی

منگل 7 اپریل 2020 16:16

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کی عبوری ضمانت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں منگل کو سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگرکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے تمام دفاتر بند ہیں تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوسکے، لہذا سماعت ملتوی کی جائے، جس پرعدالت نے شرجیل میمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں17 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر پر2ارب27کروڑ سے زائد کی کرپشن سے متعلق احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے شریک ملزمان میں شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ و دیگر ساتھی شامل ہیں۔