عذیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54 سے زائد مقدمات کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی استدعا منظو

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں عذیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ بھی مقرر کردی

منگل 7 اپریل 2020 16:16

عذیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54 سے زائد مقدمات کی کارروائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل حکام کی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54 سے زائد مقدمات کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ارشد پپو قتل کیس میں عذیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ بھی مقرر کردی ہے۔جیل حکام کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54 سے زائد مقدمات کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

جیل حکام نے موقف اختیار کیا کہ عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف 54مقدمات کی سماعت عدم پیشی کے باعث روک دی گئی تھی۔ملزم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت درجنوں پولیس افسران اہلکاروں کے مقدمات بھی شامل ہیں جبکہ عذیر بلوچ اپنے بیان میں جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے،لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو 2016میں گرفتار کرکے 11 اپریل 2017کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کو اب سینٹر جیل منتقل کردیا گیا ہے لہذا ملزم خلاف مقدمات سماعت کیلئے بحال کی جائیں اور کیسز میں تاریخ مقرر کی جائے۔جس پرانسداددہشتگردی عدالت نے جیل حکام کی ملزم عذیر بلوچ خلاف تمام مقدمات ری اوپن کی استدعا منظور کرتے ہوئے ارشد پپو قتل کیس عذیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ بھی مقرر کردی ہے۔