انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

منگل 7 اپریل 2020 16:23

انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں 5.2 کے درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری ہوئی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے میٹرلوجی ادارے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کی دوپہر کو 3 بجے صوبہ مشرقی جاوا کے شہر بلیتار، ترینگالیک اور ملنگ میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 42 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

متعلقہ عنوان :