لاہور چیمبر میں ممبران کی تجدید و رکنیت کل ہوگی

منگل 7 اپریل 2020 16:35

لاہور چیمبر میں ممبران کی تجدید و رکنیت کل ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کل (8اپریل ( سے اپنے ممبران کے لیے تجدید و رکنیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد اور ایگزیکٹو کمیٹی نے ممبران کی سہولت کے لیے کیا ہے۔

تجدید رکنیت کے اوقات کار صبح دس بجے سے ایک بجے تک ہونگے، کاغذات کی وصولی اور جانچ پڑتال کے بعد ممبران کو سرٹیفیکیٹ بذریعہ ڈاک ارسال کردیا جائے گا۔ ممبران لاہور چیمبر کی ویب سائٹ www.Lcci.org.pkکے ذریعے بھی آن لائن رکنیت کی تجدید کرواسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا کردہ صورتحال کی وجہ سے اور ممبران کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تجدید رکنیت کا عمل روک دیا تھا ۔

(جاری ہے)

اعلی سرکاری حکام اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز سے درخواست کی گئی تھی کہ تجدید رکنیت کی تاریخ میں توسیع کردی جائے جس پر تجدید رکنیت کی تاریخ 30اپریل تک بڑھا دی گئی تھی۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ تجدید رکنیت دوبارہ شروع کرنا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اٴْن کوششوں کا ایک حصہ ہے جو وہ ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے کررہا ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور جتنی جلد ہوسکے ممبرشپ کی تجدید کروالیں کیونکہ مختلف کاروباری مراحل پر انہیں ان دستاویزات کی ضرورت پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :