وائی ڈی اے کی جانب سے ایم ایس کے دفاتر کی تالہ بندی غیر مناسب عمل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹویٹ

منگل 7 اپریل 2020 18:02

وائی ڈی اے کی جانب سے ایم ایس کے دفاتر کی تالہ بندی غیر مناسب عمل ہے، ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بلوچستان کا شعبہ صحت مختلف مافیا کے ہاتھ میں رہا ہے، ایم ایس ڈی،سینئرڈاکٹروں پروفیسروں ، بیورو کریسی اور سیاست دانوں کی شکل میں مافیا میڈیکل سپلائی اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر کنٹرول چاہتا ہے ،ینگ ڈاکٹرز اس مافیا کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں انہیں الزام نہیں دیا جا سکتا ہے ،میں نے ذا تی طور پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے نشست کی اور انہیں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کے مسائل کے حل اور نئی آسامیاں مشتہر کرنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے کہ وائی ڈی اے کی جانب سے ایم ایس کے دفاتر کی تالہ بندی غیر مناسب عمل ہے کابینہ نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں شعبہ صحت کے لیئے 1400 سے زائد آسامیوں کی منظوری دی ہے اگر حکومت سنجیدہ نہ ہوتی تو خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری بھی نہ دیتی ہم نے جو وعدہ کیا اور جسکی ضرورت بھی تھی اسے پورا کیا وائی ڈی اے برائے مہربانی کسی کے لیئے استعمال نہ ہوں۔