ڈبل سواری پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ‘عثمان بزدار
روزانہ 3100مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی،چند روزمیں استعداد کار 5 ہزار تک بڑھائی جائیگی صوبہ بھر میں دفعہ144پرسختی سے عملدر آمد یقینی بنانے کا حکم،حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی‘وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس
منگل 7 اپریل 2020 18:22
(جاری ہے)
صوبائی حکومت نے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ڈبل سواری پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ محکمہ صحت ضروری سازوسامان اورآلات خریدنے کا عمل جلد مکمل کرے۔انہوںنے کہا کہ قرنطینہ مراکزیا آئسولیشن وارڈز میں موجود مریضوں کے 14دن کے بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوںگے اورجن مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے انہیںگھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈز کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے ساتھ دیگر اضلاع میں بھی متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے علیحدہ وارڈز بنائے جائیں۔ قرنطینہ مراکزمیںمریضوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے۔ڈاکٹروں اورنرسوںکیلئے حفاظتی لباس ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے ۔پنجاب میں ڈاکٹروں اورنرسوں کے ایشوزحل کیے جائیںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت آج کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ویڈیو لنک اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال، روک تھام کے اقدامات اور مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ڈاکٹروں اورنرسوں کیلئے حفاظتی لباس کی فراہمی کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ، سیکرٹری اطلاعات اورعسکری حکام نے وزیراعلیٰ آفس سے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری بلدیات،چیف ایگزیکٹو آفیسراربن یونٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری محنت ، سیکرٹری صنعت اورچیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میںشریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.