وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے شہید ڈاکٹرعبدالقادر سومرو کو خراج عقیدت

منگل 7 اپریل 2020 18:22

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کراچی میںکورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ڈاکٹرعبدالقادر سومرو کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ شہید ڈا کٹر عبدالقادر سومروکی دکھی انسانیت کیلئے خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہید ڈاکٹرعبدالقادر سومرو نے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے دوران اپنی زندگی کی بھی پرواہ نہ کی۔

ڈاکٹر عبدالقادر سومروجیسے مسیحا طب کے شعبے کی آن اورشان ہیں۔قوم شہید ڈاکٹرعبدالقادر سومروکی لازوال قربانی کوہمیشہ یاد رکھے گی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹرز،نزسز اورپیرا میڈیکل سٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیںاوردکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز ،نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے جذبوں کی قدر کرتے ہیں ۔