انشاء اللہ! آزمائش کی گھڑی میں مضبوط قوم بن کرنکلیں گے، آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس، کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ، دوردرازعلاقوں میں ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کورکمانڈرز کو ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 اپریل 2020 18:36

انشاء اللہ! آزمائش کی گھڑی میں مضبوط قوم بن کرنکلیں گے، آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ! آزمائش کی گھڑی میں مضبوط قوم بن کرنکلیں گے، اس وباء سے نمٹنے کیلئے ہرشہری کا کرداراہم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں کورکمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی بیرونی چیلنجز سمیت جیواسٹریٹجک، علاقائی اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا بھی خاص طور پرجائزہ لیا گیا۔ سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے ملک بھرمیں پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ اس وباء سے نمٹنے کیلئے ہرشہری کا کرداراہم ہے۔ انشاء اللہ، مشکل کی اس گھڑی میں مزید مضبوط قوم بن کرنکلیں گے۔ انہوں نے تمام کورکمانڈرزکو ہدایت کی ہے کہ سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے ضروری وسائل کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے۔