سینیٹر رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط کی اقوام متحدہ نے تصدیق کردی

سینیٹر رحمان ملک کا سیکرٹری جنرل سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن 1975 کے تحت ہائی پاورڈ تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

منگل 7 اپریل 2020 19:53

سینیٹر رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط کی اقوام متحدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط کی اقوام متحدہ نے تصدیق کردی، ۔اقوم متحدہ کے ویب سائٹ پر لکھاکہ سینیٹر رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے سیکرٹری جنرل سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن 1975 کے تحت ہائی پاورڈ تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے،سینیٹر رحمان ملک کا مطالبہ ہے کہ ہائی پاورڈ کمیشن تحقیق کرے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا بطور جنگی ہتھیار تیار کیا گیا ہے،جوابی خط میں سینیٹر رحمان ملک نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے ایک بار پھر جنرل سیکرٹری پر زور دیا کہ تحقیقاتی کمیشن بنا کر کوواڈ۔

۱۹ کا تحقیق کروائے۔