کورونا سے لڑنے کا سب سے اہم ہتھیار احتیاط ہے،

آئی جی موٹر وے پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوے مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں، کلیم امام کی ہدایت

منگل 7 اپریل 2020 20:13

کورونا سے لڑنے کا سب سے اہم ہتھیار احتیاط ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام نے کہا ہے کہ کورونا سے لڑنے کا سب سے اہم ہتھیار احتیاط ہے ۔ منگل کو آئی جی موٹروے پولیس کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے خصوصی بریفننگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی ناردرن ریجن موٹروے پولیس عباس حسین ملک نے بریفنگ دی ،موٹروے پولیس افسران کو فیس ماسک گلوزاور سینیٹائزر لوشن کٹس دی گئی ہیں،عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ موٹروے پولیس افسران حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔آئی جی کلیم امام نے کہاکہ ڈیوٹی سے پہلے تمام گاڑیوں کو خصوصی طور پر سینیٹائز کیا جاتاہے۔انہوںنے کہاکہ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوے مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔