آزاد کشمیرکی تما م عدالتوں میں سائلین اور فریقین مقدمہ کی مشکلات کے پیش نظر اہم فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 اپریل 2020 19:49

آزاد کشمیرکی تما م عدالتوں میں سائلین اور فریقین مقدمہ کی مشکلات کے ..
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر نے حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر جزوی و مکمل لاک ڈاوٴن کی وجہ سے رولز 1978کے قاعدہ1,3,5اور 6کے تحت قانو ن معیاد 1908کی دفعہ 4کے مطابق دائری اپیل، دعویٰ درخواست وغیرہ کی منشا کو پیش نظر رکھتے ہوئے پرنسپل سیٹ مظفرآباد اور برانچ رجسٹری میرپور راولاکوٹ کو مورخہ 23مارچ تا13اپریل 2020عرصہ تعطیلات تصور کیا جائے۔

اور اس حکم کا اطلاق ان فریقین مقدمہ پر ہو گاجو لاک ڈاوٴن کی وجہ سے سفری پابندیوں کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ ایسے فریقین جو عدالتوں میں آسانی سے پیش ہوسکتے ہیں وہ اپنی درخواستیں، اپیلیں اور دعویٰ، نگرانی دائر کرسکتے ہ یں اور اس مقصد کے لئے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ مظفرآباد، برانچ رجسٹر ی میرپور و راولاکوٹ کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیرکی تما م عدالتوں میں سائلین اور فریقین مقدمہ کی مشکلات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ آزاد کشمیر ھیڈکوارٹر مظفرآباد، سرکٹ بنچ میرپور و راولاکوٹ میں حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد پہلے سے جاری ہے۔ذرائع رسل و رسائل پر پابندیوں، ٹرانسپور ٹ کی عدم دستیابی اور نقل و حرکت پر قدغن کی بناپر فریقین مقدمہ کا اپنے مقدمات کی پیروی کرنا مشکل ہے۔ ایسی صورت میں مختلف عدالت ہاء میں چارہ جوئی کے لئے درخواست، اپیل، دعویٰ دائر کرنا ممکن نہ ہے۔