مستقبل کی حکمت عملی،ہاکی کھلاڑیوں کی گھروں پر ٹریننگ

کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں کھلاڑی خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں، ہیڈ کوچ

منگل 7 اپریل 2020 20:59

مستقبل کی حکمت عملی،ہاکی کھلاڑیوں کی گھروں پر ٹریننگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گھروں پر کوچز کے ٹریننگ پلان پر عمل شروع کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کھلاڑیوں نے اپنی ٹریننگ کی ویڈیوز پی ایچ ایف کو بھجوادیں، عمر بھٹہ ،علی شان ، ابوبکر محمود، اظفر یعقوب،رانا وحید اور عماد شکیل بٹ سمیت دیگر کھلاریوں نے ویڈیوز بھجوائیں۔سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے جبکہ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں کھلاڑی خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :