پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 13ارب47کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی

منگل 7 اپریل 2020 21:26

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 13ارب47کروڑ6لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس652.40پوائنٹس کے اضافے سی31231.55پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 64.17فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 13ارب47کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 25.95فیصدکم رہا ۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 31306پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس652.40پوائنٹس کے اضافے سی31231.55پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی339.79پوائنٹس کے اضافے سے 13865.80پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 424.70پوائنٹس کے اضافے سی 22446.92پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی215کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ100کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 13رب47کروڑ6لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر59کھرب 97ارب 36کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے منگل کو کاروباری حجم 17کروڑ27لاکھ69ہزار شیئرز رہا جوپیر کے مقابلے میں6کروڑ5لاکھ59ہزار شیئرزکم ہے ۔

گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت292روپے کے اضافے سی7100روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت71.99روپے اضافے سی1748.99روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص قیمت50روپے کمی سی732روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت 30روپے کمی سی705روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ہیسکول پٹرو ل،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک ،پایونیئر سیمنٹ،یونٹی فوڈز،میزان بینک،ڈی جی خان سیمنٹ ،پاک الیکٹران اورآئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔