مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے 97ہزارروپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

منگل 7 اپریل 2020 21:26

مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے 97ہزارروپے کی بلند ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) عالمی مارکیٹ میںمنگل کو سونے کی فی اونس قیمت میں16ڈالر کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے زیر اثر مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے 97ہزارروپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت16ڈالر کے اضافے سے 1656 ڈالرہوگئی جس کے باعث مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے 97ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت342روپے کے اضافے سی83162روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 950روپے مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث مقامی بلین مارکیٹ بند ہے بلین مارکیٹ کھلی ہوتی تو مقامی مارکیٹ میں مزکورہ نرخ ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :