doctHERs اورoladoc کے ڈاکٹرزمشترکہ طور پر پاکستا ن میں COVID-19کے بارے میں مفت مشاورت فراہم کریں گے

منگل 7 اپریل 2020 21:26

doctHERs اورoladoc کے ڈاکٹرزمشترکہ طور پر پاکستا ن میں COVID-19کے بارے میں مفت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان میں ممتاز ڈیجیٹل ہیلتھ سروس فراہم کرنے والے ادارے doctHERs اورoladocکے ڈاکٹرز مشترکہ طور پر پاکستان میں COVID-19 کے بارے میں مفت مشاورت فراہم کریں گے۔اس کے لیے وسائل رکھنے والے دونوں اداروں کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے اور یہ دونوں ادارے COVID-19 کے بارے میں خصوصی طور پر تیار کردہ ایسی معلومات تک مفت رسائی فراہم کر رہے ہیں جو سند یافتہ ڈاکٹروں کی جانب سے ویڈیو اور ڈیجیٹل مواد کی صورت مشاورت پر مبنی ہے اور جس کا مقصد عوم کو ضرورت کے اس موقع پر معلومات فراہم کرنا اور انہیں محفوظ رکھنا ہے۔

COVID-19کے حوالے سے پائی جانے والی تمام تر غیر واضح اور غلط معلومات اور جنونی کیفیت کی موجودگی میں عوام کو سند یافتہ میڈیکل پروفیشنلز کی جانب سے درست رہنمائی کی ضرورت ہی؛ کہ اس وباء کے دوران کس طرح محفوظ رہا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ضروری طور پر زیادہ دباؤ نے پاکستان کے کمزور ہیلتھ کیئر انفرااسٹرکچر کو مزید نمایاں کر دیا ہے اور اِسی کے ساتھ مختلف شہروں میں جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن نے طبی امداد کے ضرورت مند افراد کے لیے رسائی کے مزید مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔

تاہم، doctHERs اورoladocکے ماہرین کی جانب فراہم کی جانے والی آن لائن طبی مشاورت کے باعث عوام مفت مشاورت ، قیمتی معلومات اور ویڈیو مشاورت سے صرف ایک کلک کی دور ی پرہیں اور اٴْنہیں اپنے گھروں کے آرام دہ اور محفوظ ماحول سے باہر آنے کی ضرورت نہیں۔ ان انتظامات کے تحت،مریض doctHERs اور oladoc کے خصوصی عمومی معا لجین، نفسیات دانوں اور ماہرین غذا سے جدید ترین ٹیلی میڈیسن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئی مشورہ کر سکیں گے۔

اس طرح اپنے گھروں تک محدود رہنے کے باوجود لوگ ، oladoc کے فیس بک گروپ (CoronaVirus-Doctor Consultation & Health Tips)کے ذریعے بآسانی معیاری طبی مشورہ حاصل کر سکیں گے۔ فیس بک کے اِس گروپ کو doctHERs چلاتا ہے۔ اس ڈیجیٹل سہولت کے ذریعے عوام کی مختلف اور متنوع طبی ضرورتوں کا فوری جواب دیا جاتا ہے۔ ایسے مریضوں کو،جنہیں مزید مدد کی ضرورت ہو، doctHERs کے سند یافتہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی جانب سے مفت ویڈیو مشاور ت کے ذریعے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

اس جدید سروس کے لیے خاص طور پر ایک فیس بک کمیونٹی تیار کی گئی ہے جہاں عام لوگ آسانی سے اور فوری طور پر طبی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں جو عام طور پر مہنگا پڑتا ہے۔ پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بنیاد ی ہیلتھ کیئر تک باکفایت رسائی حاصل نہیں کر سکتی لہٰذا یہ انقلابی سروس محروم شہریوں کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کا وعدہ بھی کرتی ہے۔

اپنے متعارف کرائے جانے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں، اس آن لائن کمیونٹی سے 50,000 سے زائد ایسے ارکان اور مریض فائدہ اٹھا چکے ہیں جنہیں مزید علاج کے لیے تشخیص اور جانچ کی ضرورت تھی۔ سماجی ترقی کے اس اقدام میں ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی بڑی تعداد کی معاونت حاصل ہے جو روزانہ 1,500سے زائدمریضوں کے سوالوں کے جوابا ت دیتے ہیں۔ اس شراکت کے ذریعے، اب تک، 7 ملین /70 لاکھ سے زائد شہری فائدہ اٹھا چکے ہیں اور 5ملین/50لاکھ سے زائد لوگ صرف یوٹیوب پر کرونا سے آگاہی کا مواد دیکھ چکے ہیں اور 100,000/ایک لاکھ مرتبہ فیس بک کے لائیو سیشنز منعقد ہو چکے ہیں جبکہ 20,000 مرتبہ مشاورت فراہم کی جا چکی ہے۔

doctHERs کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، خاقان سکندر نے کہا:’’عام لوگوں کے فلاح کے لیے وسائل سے بھر پوراس اقدام پر doctHERs کوخوشی ہے جس کا مقصد، کرونا وائرس کے بحران کے دوران، فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کا بوجھ کم کرنا بھی ہے۔ہم ایسے غریب ترین اور بزرگ لوگوں کی تکالیف کے خاتمے کا خصوصی عزم رکھتے ہیں جو اس عالمی وباء سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

اس وقت، ہم نے اپنی حکمت عملی کا رخ ایسے پاکستانیوں کی تکالیف کے خاتمے کی جانب موڑ دیا ہے جنہیں کرونا وائرس کے بارے میں مشاورت کی ضرورت ہے اور وہ اپنا گھر بھی نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ہم oladoc کے شکرگزار ہیں کہ وہ ہماری ٹیم کے ساتھ مل کر، ایک فراخدلانہ پلیٹ فارم کی تخلیق کام کررہے ہیں۔‘‘ اولاڈاک کے چیف ایگزیکٹوآفیسر،عابد زبیری نے کہا:’’oladocکے پاس ہرشخص کے لیے ہیلتھ کیئر کوقابل رسائی بنا نے کاایک عظیم مشن موجودہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں ایک انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے جسے اس وباء کے خلا ف جدوجہد میں قوم کی مدد کرنے اور اپنے صحت کے انفرااسٹرکچر کی کمزوریوں پر قابوپانے کے لیے بنایا گیا ہے۔اپنے پارٹنر کے طور پر، doctHERs کی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم انسانی جذبے کے ساتھ مفت ہیلتھ سروسز یقینی بنائیں گے۔