تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا مولانا طارق جمیل کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس

دکھ کی اس گھڑی میں مولانا طارق جمیل اور فیملی کے ساتھ ہیں : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان

منگل 7 اپریل 2020 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی ،پیر الطاف حسین نقشبندی ، پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر لیاقت علی نقشبندی،پیر جنید احمد نقشبندی ،پیر محمد ناصر گل نقشبندی ، پیر سید عدنان اکر م ، پیر محمد راشد نقشبندی ، پیر احسان الحق معصومی ، پیر محمد رمضان نقشبندی ، پیر افتخار احمد نقشبندی سمیت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے عالمی مبلغ اسلام اور معروف دینی سکالر مولانا طارق جمیل کے بہنوئی میاں سرفراز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مولانا طارق جمیل اور فیملی کے ساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ میاں سرفراز کے درجات میں بلندی اورمرحوم کی فیملی کو صبر جمیل عطافرمائے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی سیکرٹیریٹ پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طور پر دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ۔