وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ

کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت، پاکستان اور ترکی کے مل کر کام کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی کوششوں کو تقویت فراہم کرنے پر اتفاق

منگل 7 اپریل 2020 22:30

وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر ترکی کے عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے بالخصوص کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے ترکی کی کوششوں میں حمایت اور اظہاریکجتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ترک حکام کی جانب سے سہولت فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے مل کر کام کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی کوششوں کو تقویت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔