غیر ملکی ادارے کا سروے، 71 فیصد پاکستانیوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر دیا

آسٹریلوی ادارے آئی آر آئی ایس کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 10 فیصد لوگ حکومتی اقدامات سے ناخوش، اکثریت کی رائے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے سب سے بہتر پنجاب حکومت جبکہ وائرس کی روک تھام کیلئے سب سے بہتر سندھ حکومت کام کر رہی ہے

muhammad ali محمد علی منگل 7 اپریل 2020 22:41

غیر ملکی ادارے کا سروے، 71 فیصد پاکستانیوں نے کرونا وائرس کی روک تھام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2020ء) غیر ملکی ادارے کا سروے، 71 فیصد پاکستانیوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر دیا، آسٹریلوی ادارے آئی آر آئی ایس کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 10 فیصد لوگ حکومتی اقدامات سے ناخوش، اکثریت کی رائے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے سب سے بہتر پنجاب حکومت جبکہ وائرس کی روک تھام کیلئے سب سے بہتر سندھ حکومت کام کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک آسٹریلوی ادارے آئی آر آئی ایس کی جانب سے پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال اور اس کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کوششوں سے متعلق عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا گیا ہے۔

پاکستانیوں کی اکثریت حکومتی سطح پر کرونا کے خلاف کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہے۔

(جاری ہے)

سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 71 فیصد لوگ کرونا وائرس کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے امدادی پیکج کو بھی بہتر قرار دیا ہے:

سروے کے دوران 63 فیصد لوگوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے غریب طبقے کیلئے دیا گیا ریلیف پیکج کافی ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے عوام نے سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی پر زیادہ اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ عوام کی رائے میں بہتر اقدامات کے لحاظ سے سندھ حکومت کی کارکردگی زیادہ اچھی ہے، جبکہ عوام کو اعتماد میں لینے، صورتحال سے آگاہ رکھنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی زیادہ بہتر رہی: