متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید283نئے کیسز سامنے آگئے

مجموعی کیسز کی تعداد 2359 ہوگئی ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں ایک مریض انتقال بھی کرگیا ہے، مزید 19 مریض صحتیاب بھی ہوگئے: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2020 00:21

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید283نئے کیسز سامنے آگئے
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2020ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید283نئے کیسز سامنے آگئے ، مجموعی کیسز کی تعداد 2359 ہوگئی ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں ایک مریض انتقال بھی کرگیا ہے، مزید 19 مریض صحتیاب بھی ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید 283 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ جس سے کل مریضوں کی تعداد2359ہوگئی ہے۔

اسی طرح ایک مریض کورونا وائرس کی مہلک بیماری کا شکار ہوکر انتقال بھی کرگیاہے۔ جس سے متحدہ عرب امارت میں کل موات کی تعداد12ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 19مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد186ہوگئی ہے۔ واضح رہے متحدہ عرب امارت میں روزانہ کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ اتوار کو 294نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز تھے۔

اس کے ساتھ امارتی حکومت نے بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔جس کے تحت اب دبئی کی سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کو بھی پرمٹ کی ضرورت ہوگی، پرمٹ کیلئے اپلائی کرنے کیلئے دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی جانب سے باقاعدہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

جہاں امارات کے دیگر شہروں میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، وہیں دوسری جانب دبئی میں اس وقت 24 گھنٹے کا کرفیو جیسا لاک ڈاون نافذ کیا جا چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ماہ ہی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد زمینی و فضائی رابطے بند کر دیے گئے تھے۔ جبکہ مملکت میں لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائے دینے کیلئے باقاعدہ قانون سازی بھی کی گئی ہے۔