عاطف اسلم کی اذان سن کر ہندو مداح کی اسلام قبول کرنے کی خواہش

بدھ 8 اپریل 2020 10:10

عاطف اسلم کی اذان سن کر ہندو مداح کی اسلام قبول کرنے کی خواہش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) گلوکار عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز میں دی گئی اذان سن کر ہندو مداح نے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنی آواز میں اذان ریکارڈ کروائی جسے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے سنا اور تعریف کی۔ اسی طرح نکیت پراجاپتی نامی ایک ہندو مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہندو ہیں لیکن انہیں اسلام بہت پسند ہے اور وہ اسلام مذہب میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ انکیت کے اس تبصرے کو لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سراہا اور انہیں قرآن پاک کو دل سے پڑھنے اور سمجھنے کے مشورے بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :