وزیر جنگلات آزاد کشمیرکا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اہم اجلاس میں اہم فیصلے

کورونا وائرس ایمرجنسی لاک ڈاؤن ایکٹ کی بالادستی اور عمل دراری پر اتفاق رائے قائم ہو گیا

بدھ 8 اپریل 2020 12:18

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وزیر جنگلات کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اہم اجلاس میںاہم فیصلے ‘وزیرحکومت سردار میر اکبر خان کی زیر صدارت ‘باغ انتظامیہ اور جملہ مسالک کے نمائندہ علماء کرام خطبا ء کے اجلاس میں انسانیت کی بقاء وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کورونا وائرس ایمرجنسی لاک ڈاؤن ایکٹ کی بالادستی اور عمل دراری پر اتفاق رائے قائم ہو گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر باغ عبد الحمید کیانی ایس پی باغ ساجد عمران ایس ڈی ایم باغ ہاڑی گہل مولانا امین الحق ضلع مفتی سید وجاھت حسین شاہ مولانا عطائ اللہ شاہ مولانا امتیاز صدیقی مولاناعبد المنان گوھر مولانا راجہ اشرف مولانا خلیل شاھین مولانا شمس الحق مولانا شوکت قادری خطیب اہل تشیع محمد اقبال ساجدی نے شرکت کی اجلاس موجودہ ایمرجنسی کے دوران عالمی وباء سے بچاؤ کی تدابیر اور پھیلاؤ سے ممکنہ بچنے کے امور پر غور و خوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنمنٹ کے اندورن شہر وضلع وبیرونی انٹری پوائنٹ پر اقدامات کو سخت کرنے بازاروں ٹرانسپورٹ میں رش مساجد اور امام بارگاہ وغیرہ میں عبادات جمعہ نماز جنازہ کے موقع پر عوام الناس کی گیدرنگ کو محدود کرنے پر اتفاق رائے قائم کرنے پرزور دیا گیا۔۔ ضلع مفتی باغ کی زیرنگرانی تمام مسالک کو اعتماد میں لے کر ایمرجنسی لاک ڈاؤن ایکٹ کی روشنی میں مساجد وجملہ دینی فرائض کی ادائیگی کیلئے متفقہ S,O,P ضابطہ اخلاق طے کرنے پر اتفاق ھوا۔

سردارمیر اکبر خان صاحب نے کہا دینی اقدار علمائے کرام اور مساجد کی عزت وتکریم ھمارے ایمان کی بنیاد ہے لیکن موجودہ حالات میں پوری دنیا کی بے بسی اور نزاکت دیکھتے ھوئے علمائے کرام عوام الناس کی رہنمائی کرتے ھوئے انہیں صبروتحمل کی تلقین کریں تاکہ افہام وتفہیم سے مشکلات سے مقابلہ اور نبھٹا جا سکے ۔۔موجودہ وبائ ایمرجنسی پر حکومتی انتظامیہ اورسیکورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ اور قانون کی عملداری پرکوئی دقیقہ فروگزاشت برداشت نہیں کی جائے گی۔