حکومت آزادکشمیر عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام

بدھ 8 اپریل 2020 12:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) حکومت آزادکشمیر عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی سمیت وفاق کی جانب سے ملنے والی ریلیف بھی بندربانڈ کا شکار ، تاجر اور عوام مکمل لاک ڈائون کے بعد پریشان ! گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا دیا جانے والا راشن پیکج بھی لاپتہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت مظفرآباد میں کرونا وائرس انفیکشن کی روک تھام کیلئے آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں لاک ڈائون کے باعث انسانی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگئی وہاں تاجر برادری کا کاروبار بھی ٹھپ ہوگیا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں گلگت بلتستان سمیت آزادکشمیر میں 4ہزار راشن پیکج کا اعلان کیا گیا اور آزادکشمیر حکومت کے سپرد کیا گیا مگر14روز گزرنے کے باوجود حکومت آزادکشمیر سوائے ہوائی اعلانات اور دعووں کے کوئی بھی عملی کام نہ کرسکی جبکہ مسلسل کاروباری نظام بند ہونے کے باعث معیشت کا بھی بیڑا غرق ہوگیا وہاں ایک عام دیہاڑی دار مزدور ،مستری اور ایک عام انسان بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ،حکومت آزادکشمیر کی جانب سے لیسٹیں بنانے کیلئے ان افراد کو منتخب کیا گیا جو ماضی میں کرپشن کی بنیاد تھے خود تو کروڑوں پتی بن گئے مگر ریلیف دینے والوں کے ناموں پر لیاجانے والا راشن اپنے ہی رشتہ داروں میں تقسیم کردیاجبکہ مستحق خاندان راہ دیکھتے رہ گئے مگر ان کو نہ تو راشن پیکج ملا نہ ہی احساس پروگرام کی لیسٹیں بن سکی جبکہ عوام اور تاجر پریشان ہوکر رہ گئے ، حکومت مسائل حل کرے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔