وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر ایمرجنسی احساس پروگرام میں توسیع کریں‘سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ

بدھ 8 اپریل 2020 12:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد میر افتحار، وحید مغل، بلال حمیدمغل،سجاد سلہریا، آفتاب سلہریا، رفیق عباسی، یاسین عباس، آصف یعقوب، صدام عباسی، فہیم عباسی، لیاقت اعوان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر ایمرجنسی احساس پروگرام میں توسیع کریں اور اس کی شکوں میں نظر ثانی کریں تاکہ دیہاڑی دار، مزدور، بے سہارا اور مستحق لوگوں کے علاوہ مہاجرین مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہوجائیں کیونکہ اس وقت مظفرآباد سمیت دیگر مقامات پر یہ مہاجرین مقبوضہ کشمیر مختلف کیمپوں میں اپنی زندگی بسر کررہے یہں ان کو بھی احساس پروگرام میں شامل کرکے حوصلہ افزائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے احساس پروگرام کی ٹیمیں دیہی علاقوں میں نہیں پہنچ سکی‘جس کی وجہ سے کئی مستحق لوگ رہ چکے ہیں.وذیر اعظم عمران خان، وذیر اعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری سے اپیل ہے احساس پروگرام میں پاسپورٹ، ایزی لوڈ اوردیگر کئی شکو میں نرمی و نظر ثانی و توسیع کی جائے تاکہ مستحق لوگ مستفید ہو سکیں۔