ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 8 اپریل 2020 12:53

ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی بارے رضامندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں منگل کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے سے قبل نرخ 5.7 فیصد بڑھ کر 24.98 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 32.69 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :