کوہاٹ ، پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون ‘10پتنگ فروش گرفتار

بدھ 8 اپریل 2020 12:56

کوہاٹ ، پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون ‘10پتنگ فروش گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) کوہاٹ میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 10پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں کاروائی کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی تاروں کے بنڈل اور چرخیاں برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے ہیں۔پتنگ فروشی کے جرم میںگرفتار افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںانسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)منصورامان کے احکامات کی روشنی میں انسانی جانوںکے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے ضلعی پولیس نے پتنگ سازی،پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف شہر کے چپے چپے میں بھر پور کریک ڈائون شروع کردیا ہے ۔شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھر پور کریک ڈائون کے پہلے روز پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر10 پتنگ فروشوں کو حراست میں لیا ہے ۔کاروائی کے دوران پولیس نے ہزاروں کی تعداد میں مختلف قسم کی چھوٹی بڑی پتنگیں اور دھاتی و غیر دھاتی تاروں کے بنڈل اور چرخیاں برآمد کرکے قبضے میں لئے ہیں۔پولیس نے پتنگ فروشی کے جرم میں زیر حراست ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :