کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے17کروڑ 69 لاکھ روپیجاری

بدھ 8 اپریل 2020 13:04

کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے17کروڑ 69 لاکھ روپیجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 17کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے ایک کروڑ، گوادر میں ایس ایس پی آفس ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ 46 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسل لوڈ سروے پروگرام کے لئے 70 لاکھ، این ٹی آرسی پرمانینٹ ٹریفک کاؤنٹ پروگرام کے لئے 93 لاکھ، پاکستان میں سٹڈی آف فریٹ ٹرانسپورٹ کے لئے ایک کروڑ 16 لاکھروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :