آسٹریلیا کے ایک سائنسدان نے کورونا کو48 گھنٹے میں ختم کرنے کیلئے دوائی تیار کر لی

یہ دوائی جِلد کو بہتر اور سر کی جوں ختم کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے اور بین اقوامی طور پر تصدیق شدہ ہے ۔ اسامہ غازی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 8 اپریل 2020 13:20

آسٹریلیا کے ایک سائنسدان نے کورونا کو48 گھنٹے میں ختم کرنے کیلئے دوائی ..
سڈنی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 8 اپریل 2020ء ) آسٹریلیا کے ایک سائنسدان نے کورونا وائرس ختم کرنے کیلئے دوائی تیار کر لی، اینکر پرسن اسامہ غازی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی موناش کے سائنسدان ڈاکٹر وائکسٹاف نے کورونا وائس کو 48 گھنٹے میں ختم کرنے کیلئے دوائی تیار کر لی ہے۔ سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبارٹری میں اس دوائی کاکامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔

یقینی طور پر یہ دوائی 24 گھنٹوں سے 48 گھنٹوں میں کورونا کو ختم کردے گی۔ اسامہ غازی کا کہنا ہے کہ یہ خبر آسٹریلیا کے نیوز پیپرز اور ٹیلی ویژنز پر بھی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوائی جِلد کی بیماری اور سر کی جووٴں کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس دوا کا نام ivermectin ہے۔

(جاری ہے)

اسامہ غازی کا کہنا ہے اس دوائی کے دیگر اثرات کم ہونے کے باعث بھی انٹرنیشنلی استعمال کی اجازت ہے۔

اس سے قبل ملیریا کی دوائی سے علاج کیا جا رہا تھا ، لیکن ملیریا کی دوائی کافی وقت لیتی ہے ۔ تاہم اب دریافت کی جانے والی دوائی کی صرف ایک خوارک سے ہی کورونا مر جائے گا۔ ویکسئین کو آتے چھ ماہ سے 18 ماہ لگ سکتے ہیں ۔ تاہم آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دوا ivermectin پر ایک ماہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسامہ غازی کا کہنا ہے کہ آسٹرلیا میں اس  طرح سے کوئی خبر زیر گردش نہیں ہوتی اس میں حقیقت نظر آتے ہیں اگر خبر غلط ہوئی تو سائنسدانوں کیخلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

  یاد رہے کہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی ۔ جبکہ چین، امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے جلد ویکسین بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،لیکن ویکسین تیار کرنے کی حتمی تاریخ کا باقائدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔