وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں روزانہ کی صورتحال پر اجلاس،ڈیجیٹل ٹریکنگ اینڈ ٹریسنگ میکنزم پر غور

بدھ 8 اپریل 2020 13:53

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں روزانہ کی صورتحال پر اجلاس میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے لیے ڈیجیٹل ٹریکنگ اینڈ ٹریسنگ میکنزم پر غور کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں متاثرہ علاقوں میں کورونا کی روک تھام کی کوششوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں رسد کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت 6ہزار سے 20 ہزار تک بڑھانے پر غور کیا گیا۔کورونا کی صورتحال میں ریلیف کے لیے نوجوانوں کی شرکت اور احساس پروگرام پر غور کیا گیا۔اجلاس میں 11 اپریل کے بعد پروازوں سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارشات قومی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :