کورونا وائرس سے متعلق ہم نے جو تخمینہ لگایا تھا اس کے برعکس اموات کم ہوئی ہیں‘ڈاکٹر ظفر مرزا

بدھ 8 اپریل 2020 13:53

کورونا وائرس سے متعلق ہم نے جو تخمینہ لگایا تھا اس کے برعکس اموات کم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ہم نے جو تخمینہ لگایا تھا اس کے برعکس اموات کم ہوئی ہیں،کورونا کو گرمی سے فرق نہیں پڑے گا، یہ محض ایک تھیوری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دینے کیلئے چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے ) محمد افضل، سربراہ احساس پروگرام ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر ظفر مرزا سپریم کورٹ پہنچے۔

سپریم کورٹ کے باہر ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلائو کے پیش نظر جو تخمینہ ہم نے لگایا گیا تھا اس کے حساب سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تخمینے کے برعکس کورونا وائر س سے اموات بھی کم ہوئی ہیں۔