گوجرانوالہ ، دو ہینڈ گرنیڈ سمیت ملزم گرفتار

بدھ 8 اپریل 2020 13:53

گوجرانوالہ ، دو ہینڈ گرنیڈ سمیت ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) گوجرانوالہ پولیس نے کوٹ شاہاں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوٹ شاہاں میں سرچ آپریشن کے دوران ساجد نامی ایک شخص کو مشکوک بیگ دیکھ کر روکا گیا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اسے تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزم کے بیگ کی تلاشی لینے پر دو ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ، ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ ملزم ہینڈ گرنیڈ کہاں سے لیکر آیا اور کس مقام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :