لاک ڈائون موثر رہا تو کورونا کیسز نہیں بڑھیں گے، پروفیسر خالد گوندل

پاکستان کی پہچان پاکستانی ڈاکٹرز ہیں، یہی پاکستانی ڈاکٹرز کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انٹرویو

بدھ 8 اپریل 2020 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر خالد گوندل نے کہا ہے کہ کہ لاک ڈائون موثر رہا تو ملک میں کورونا وائرس کے کیس نہیں بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

وہ ٹی وی پروگرام میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد گوندل کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہچان پاکستانی ڈاکٹرز ہیں، یہی پاکستانی ڈاکٹرز کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے کہا کہ15 اپریل تک لاک ڈائون رہے گا تو امید ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آئے گی۔