جرمنی میں ایسٹر کے اجتماعات پر پابندی برقرار،عدالت نے فیصلہ سنادیا

حکومتی پابندی کے خلاف مسیحیوں کے کیتھولک مکتب فکرکے ایک گروپ نے عدالت سے رجوع کیا تھا،رپورٹ

بدھ 8 اپریل 2020 14:03

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) جرمنی کی دو عدالتوں نے اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے مدنظر مذہبی اجتماعات پر عائد پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے ایسٹر کے موقع پر چرچ میں اجتماعات کی اجازت مانگی گئی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر جرمن حکومت نے کسی بھی طرح کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم مسیحیوں کے کیتھولک مکتب فکر کا ایک گروپ ایسٹر کے موقع پر چرچ میں اجتماعات کے لیے مصر تھا۔

اور اس سلسلے میں اس نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ لیکن برلن اور ہیس کی عدالتوں نے ان کی درخواستیں خارج کر دیں۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد کیتھولک اور پروٹیسٹنٹ، دونوں مکتب فکر کے مذہبی پیشواؤں نے پھر اپیل کی کہ وبا کے پیش نظر وسط مارچ سے جو حکومتی پابندیاں عائد ہیں، وہ ایسٹر کے موقع پر بھی جاری رہیں گی۔ مسیحی مذہبی رہنما اجتماعات سے گریز کرنے اور ذمے دار شہری کے طور پرگھروں میں رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔