نئی ویکسین کے تجربات میں مزید تیزی پیدا کر سکتے ہیں،روسی ماہرین

آئندہ ہفتے صورتحال واضح ہوگی کہ لاک ڈائون سے وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے میں مدد ملی یا نہیں صدرپوٹین سے ملاقات

بدھ 8 اپریل 2020 14:03

نئی ویکسین کے تجربات میں مزید تیزی پیدا کر سکتے ہیں،روسی ماہرین
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) روسی ماہرین نے کہاہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف نئی ویکسین کے تجربات میں مزید تیزی پیدا کر سکتے ہیں۔روس کی سرکاری ویکٹور لیبارٹری کے سربراہ نے روس کے صدر ولیدیمیر پیوٹن کو بتایا کہ نئی ویکسین کے تجربات کا آغاز ماہِ جون کی بجائے مئی میں کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لیبارٹری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نئی ویکسین کے تجربے میں شرکت کیلئے، تین سو سے زیادہ رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس میں صورتحال ابھی اپنی انتہائی حد تک نہیں پہنچی، انھوں نے کہا کہ صورتحال مشکل ضرور ہے، لیکن مایوس کن نہیں۔صدر پیوٹن نے اپنے ماہرین سے پوچھا کہ کیا پہلے سے عائد کردہ چند پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے، تاکہ ملک کی معیشت پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے صورتحال واضح ہوگی کہ لاک ڈائون سے وائرس کے پھیلا کو روکنے میں مدد ملی ہے یا نہیں۔