ماہرین زراعت کی مکئی ، جوار وسدا بہار کی کاشت رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت

بدھ 8 اپریل 2020 14:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں تمام تر لحمیات، پروٹینز اور غذائیت سے بھر پور چارے کی فراہمی کیلئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنے مویشیوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوںنے کاشتکاروں اورزرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرز کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی ، سدابہار، جوار، ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اور بیج کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مکئی کا بیج 40 ، سدابہار15، جوارکا بیج 30 کلوگرام فی ایکڑ کاشت کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل اپریل سے ستمبر اور جوار و سدابہار کی فصل اپریل سے مئی تک کاشت کی جاسکتی ہے۔ دریں اثناء محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بھی مویشیوں کے چارہ کے سلسلہ میں اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے لائیوسٹاک فارمرز کو مفت مشوروں کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے لہٰذا مویشی پال حضرات کسی بھی مسئلہ یا مشاورت و معاونت کیلئے صبح 8 سے رات 8 بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :