کاشتکاروں کو گندم کے کھیتوں سے بارشوں کا پانی فوری نکالنے کی ہدایت

بدھ 8 اپریل 2020 14:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) محکمہ زراعت نے گزشتہ روز ہونیوالی شدید بارشوں کے باعث گندم کے کھیتوں میں کھڑے بارشی پانی کو فصل کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیدیا ہے اور کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ کوئی وقت ضائع کئے بغیر گندم کے کھیتوں سے بارشوں کا پانی فوری نکال دیں تاکہ کٹائی کے مرحلہ کے قریب گندم کی فصل کو پیداواری نقصان سے بچایا جاسکے۔

محکمہ زراعت فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بے موسمی بارشیں عین کٹائی کے مرحلہ کے قریب گندم کی فصل کو نقصان پہنچاسکتی ہیں اسلئے کاشتکار ڈھلوان کی سطح پر بارشوں کا پانی نکالنے میں کسی تساہل سے کام نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کی برداشت کے موقع پر ہونے والی غیر موسمی بارشیں فصل کو خاصا نقصان پہنچاتی ہیںاسلئے کاشتکاروں کو برداشت کے دوران ریڈیو اور ٹی وی پر نشر ہونے والی موسمیاتی پیشگوئیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار اچھی طرح فصل پک جانے پر ہی اس کی کٹائی کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل اور غذا کا بہترین ذریعہ ہیںنیز گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک خود کفیل ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارے ملک میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا خاطرخواہ پوٹینشل موجود ہے تاہم دوسرے عوامل کے ساتھ ساتھ برداشت اور ذخیرہ کے دوران ہونے والے نقصانات کی وجہ سے فصل کی ایک بڑی مقدار ضائع ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ فصل کی برداشت کے دوران ہونے والی غیر موسمی بارشیں بھی فصل کو خاصا نقصان پہنچاتی ہیںلہٰذا کاشتکار بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی کا عمل فوراً روک دیں۔

متعلقہ عنوان :