فرانس کی اقتصادی شرح نمو میں 6 فیصد کمی

بدھ 8 اپریل 2020 14:12

فرانس کی اقتصادی شرح نمو میں 6 فیصد کمی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) فرانس نے کہا ہے کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں 6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے نتیجے میں لاک ڈائون سے پیداواری و تجارتی سرگرمیوں کا تعطل ہے۔

(جاری ہے)

بینک آف فرانس کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران کورونا وائرس کے باعث پیداواری و تجارتی سرگرمیوں سے معیشت کو سخت نقصان ہوا ، اس عرصے کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 1945 ء کے بعد اب تک کی سب سے کم اقتصادی شرح نمو ہے۔یاد رہے کہ 2019 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران بھی فرانس کی اقتصادی شرح نمو میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔