ٹیسکو سٹورزسے اشیائے ضروریہ کی طلب میں اضافہ، 45 ہزار نئے ملازمین بھرتی

بدھ 8 اپریل 2020 14:12

ٹیسکو سٹورزسے اشیائے ضروریہ کی طلب میں اضافہ، 45 ہزار نئے ملازمین بھرتی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) برطانیہ کی ریٹیل سٹورز کی حامل کمپنی ٹیسکو نے کہا ہے کہ اس نے مارچ کے دوران 45 ہزار سے زیادہ ملازمین بھرتی کیے ہیں جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث کئی سٹورز پر ملازمین کا بیمار ہوجانا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملک میں لاک ڈائون کی صورتحال سے روز مرہ کی اشیائے ضروریہ کی طلب میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کئی سٹورز پر ملازمین کورونا وائرس کے باعث بیمار ہوچکے ہیں، مصنوعات کی اضافی طلب سے نمٹنے اور بیمار سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے مارچ کے دوران 45 ہزار نئے ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں جنھوں نے 20 مارچ کو اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کردیا تھا، اس سے اخراجات میں 650 سے 925 ملین پائونڈ سٹرلنگ (787 ملین سے 1.12 ارب ڈالر )اضافہ ہوگا۔

نئے بھرتی ہونے والوں میں ڈرائیورز بھی شامل ہیں جو اشیائے ضروریہ کی صارفین کے لیے ہوم ڈلیوری میں معاونت کررہے ہیں۔