آئندہ چند روز میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،لوگ گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں،ڈاکٹرسیمی جمالی

بدھ 8 اپریل 2020 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی)کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض ہمارے پاس زیادہ تعداد میں نہیں آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اتنے مریض نہیں کہ اسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض آنے لگیں، البتہ لوگوں میں کورونا سے متعلق خوف پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4ہزارسے تجاوزکرگئی ہے اوراب 467مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔