وزیراعلی سندھ سے چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9 رکنی اعلی سطحی وفد کی ملاقات

بدھ 8 اپریل 2020 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وزیراعلی سندھ سے چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9رکنی اعلی سطحی وفد نے بدھ کووزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں ملاقات کی ،جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس پر قابو پایا، جانی نقصان پر افسوس ہے، ہمیں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں، ہمیں آپ سے ریپڈ ٹیسٹنگ مشینری اور کٹس چاہئیں، ہمارے بہت ہی محدود وسائل ہیں، ہم 2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں۔

چینی وفد نے کہا کہ چین کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ وفد نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں کہ گھروں کی کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا بغیر علامت کے بھی کورونا وائرس کے مریض ظاہر ہوئے ہیں، جس پر چینی میڈیکل ٹیم نے کہاکہ ایسے مریضوں کا بھی آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے، راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہئے، نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔