سندھ ہائی کورٹ کاکراچی پریس کلب کے ممبراور سینئرصحافی نصر اللہ چوہدری کو فوری رہا کرنے کا حکم

بدھ 8 اپریل 2020 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے ساڑھے 5 سال قید کی سزا کے خلاف کراچی پریس کلب کے ممبراور سینئرصحافی نصر اللہ چوہدری کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالتِ عالیہ نے نصر اللہ چوہدری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صحافی نصر اللہ چوہدری کو ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 26 دسمبر 2019 کو ساڑھے 5 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ممبر کراچی پریس کلب اور سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے برخلاف ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سینئر صحافی کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر 3 دن بعد گرفتاری ظاہر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :