چینی وفد کی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز

کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن آٹھ ہفتے تک رکھنے سے خاطر خواہ نتائج ملیں گے۔چینی اراکین کا وزیر صحت سندھ سے ملاقات میں اظہار خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 اپریل 2020 16:04

چینی وفد کی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-08 اپریل۔2020ء) سندھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کے سلسلے میں چینی وقت نے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا افضل پیچوہو سے ملاقات کی۔وفد میں چین سے آئے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، ہیلتھ پروفیشنل اور صحافی شامل تھے۔چینی وفد نے سندھ حکومت اور خاص طور پر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے کورونا وائرس کی تشخیص ،سہولت اور ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھایا جائے۔وفد کے اراکین نے کہا ہے کہ کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن آٹھ ہفتے تک رکھنے سے خاطر خواہ نتائج ملیں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ ) وزیراعلی سندھ سے چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9رکنی اعلی سطحی وفد نے بدھ کووزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں ملاقات کی ،جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس پر قابو پایا، جانی نقصان پر افسوس ہے، ہمیں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں، ہمیں آپ سے ریپڈ ٹیسٹنگ مشینری اور کٹس چاہئیں، ہمارے بہت ہی محدود وسائل ہیں، ہم 2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں۔ چینی وفد نے کہا کہ چین کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

وفد نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں کہ گھروں کی کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا بغیر علامت کے بھی کورونا وائرس کے مریض ظاہر ہوئے ہیں، جس پر چینی میڈیکل ٹیم نے کہاکہ ایسے مریضوں کا بھی آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے، راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہئے، نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔