عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے اور بچائو کیلئے چین سے مزید امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

بدھ 8 اپریل 2020 16:45

عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے اور بچائو کیلئے چین سے مزید امدادی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس سے بچائو کیلئے چین سے مزید امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طبی آلات کی شکل میں امدادی سامان لے کر چین کا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ، طبی امدادی سامان سرجیکل ماسک، گلوز ادویات اور دیگر طبی سازو سامان چین کے کنمنگ ائیرپورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن ذرائع وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے ا?ج دوپہر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ایک ماہ کے دوران چین سے کئی کارگو فلائٹ امدادی سامان اور پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان پہنچا چکی ہیں۔