اسلا م آباد ،تھانہ کراچی کمپنی نے سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے دو ملزمان شہریار اور ارسل ولیم گرفتار کرلئے

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد کے مخلتف تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں کا انکشاف

بدھ 8 اپریل 2020 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) تھانہ کراچی کمپنی نے سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے دو ملزمان شہریار اور ارسل ولیم گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے لوگوں سے چھینے ہوئے 9 موبائلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ،ملزمان رات کے اندھیرے میں واک کیلئے آنے والی عورتوں سے پرس و موبائز گن پوائنٹ پر چھین لیتے تھے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد کے مخلتف تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی ۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی