احساس پروگرام میں بھیجے جانے والے پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی کررہی ہیں،سید ناصر حسین شاہ

احساس پروگرام میں پیغام بھیجنے کے اخراجات بھی وفاقی حکومت کو برداشت کرنے چاہئیں،وزیر اطلاعات سندھ

بدھ 8 اپریل 2020 16:56

احساس پروگرام میں بھیجے جانے والے پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ احساس پروگرام میں بھیجے جانے والے پیغامات پر موبائل کمپنیاں کٹوتی کررہی ہیں اور عوام سے ہر پیغام پر رقم کاٹی جارہی ہے ۔صوبائی وزیر نے اپیل کی کہ احساس پروگرام میں پیغام بھیجنے کے لئے موبائل بیلنس سے کٹوتی نہ کی جائے اور احساس پروگرام میں پیغام بھیجنے کے اخراجات بھی وفاقی حکومت کو برداشت کرنے چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت احساس پروگرام پر پیغامات کو بالکل مفت کردے۔اس طرح پیغامات کو فری کرنے سے عوام کو مزید سہولت میسر ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوجاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی ۔وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز تشویشناک صورتحال کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا کوروناپازیٹو کیس 26فروری کو رپورٹ ہوا، متعدد ہفتوں میں پاکستان بھر میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد متعدد ہزارہوگئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کوروناپازیٹو کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔ اگر لاک ڈائون پر سختی سے عمل در آمد ہوگا تب ہی اس وبا سے چھٹکارا ممکن ہے ۔ اس وبا کی وجہ سے تلخ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں اور اگر عوام نے لا پر واہی کا مظاہرہ کیا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے ۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مسائل پیدا ہونے سے پہلے لاک ڈائون پر عمل کریں اور بلا وجہ گھومتے ہوئے نظر نہ آئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات ، جنگلات ، مذہبی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خدشہ ہے کہ تین روز میں کوروناوائرس کیشکار مریضوں کی تعداد ہزار وں تک پہنچ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صورتحال کتنی سنگین اور پریشان کن ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ ان کو اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے صورتحال کا اداراک کرنا ہوگا ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کے لاک ڈان پر موثر عملدرآمد کرنا ہوگا۔اور خود کو بچاتے ہوئے دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہوگا۔ ایک مہذب شہری کا فریضہ ادا کریں ۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈان پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔اور لاک ڈان کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہری حکومت کا ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں دو سو ستر کورونا مریض صحیتاب ہوچکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 11 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ یہ لاک ڈان اور خود کو آئسولیشن میں رکھنے سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے لوگ اپنے گھروں پر رہیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبو ت دیں ۔انہوں نے بتایا کہ تین روز میں ملک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔

اور یہ خطرناک اور تشویشناک اعدادوشمار ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ لاک ڈائون کیکچھ مثبت اثرات بھی سامنیآئے۔ شہریوں نے بھی حکومتی فیصلوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اس وبا پر قابو پانے کے لئے سب لوگ اپنا کردار ادا کریں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ شہر کی مختلف جگہوں پر دس ٹینکر فی الحال کھڑے کر دئے گئے ہیں اور ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی تاکہ شہریوں کو مزید سہولت فراہم ہو سکے اورمختلف جگہوں پر جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ہیں ان کو بھی ہاتھ دھونے کی ضرورت پڑتی تھی ان کے لئے دس ٹینکر شہر کے مختلف جگہوں پر کھڑے کر دئے گئے ہیں اور صورتحا ل کو دیکھتے ہوئے مزید ٹینکرز بھی کھڑے کر دئے جائیں گے اور واش بیسن ، صابن اور سینیٹائزرز بھی فراہم کر دئے گئے ہیں ۔