سندھ ہائی کورٹ نے رشید اللہ صدیقی کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21اپریل تک جواب طلب کرلیا

بدھ 8 اپریل 2020 16:56

سندھ ہائی کورٹ نے رشید اللہ صدیقی کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو نوٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم رشید اللہ صدیقی کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ملزم کے وکیل کا کا کہنا تھا کہ میرا موکل 4 سال سے جیل میں ہے لہذا ضمانت دی جائے ،ریفرنس میں شریک ملزم بھی ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں،ملزم رشید اللہ کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ،،ملزم پر نیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں ملزم پر شہریوں سے دھوکہ دہی کے زریعے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم انویسٹ کے بہانے لوٹنے کا الزام ہے۔