سندھ ہائیکورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی

بدھ 8 اپریل 2020 16:56

سندھ ہائیکورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اینکر مرید عباس قتل کیس کے شریک ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑ کی عدالت میں ہوئی جہاںمدعی مقدمہ کے وکیل جبران ناصر کو عادل زمان کے وکیل نے درخواست ضمانت کی کاپی فراہم کردی ،عدالت نے جبران ناصر کو جواب جمع کرانے کے لئے آخری مہلت دی ، عدالت نے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی،مرید عباس قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان اور اسکا بھائی شریک ملزم عادل زمان جیل میں ہیں ، کیس میں اب تک ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔